موسمیاتی تبدیلیاں کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو بیمار کر دیتی ہیں: ڈاکٹر عابد مجید

لالہ موسیٰ ( محمد رفیق بھٹی) موسمیاتی تبدیلیاں کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو بیمار کر دیتی ہیں یہ بات معروف معالج ایم ایس ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ ڈاکٹر عابد مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا گرمیاں ختم ہو گئی ہیں موسم سرما کا آغاز ہو چکا اس موسم میں سخت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے. وائرل انفیکشن خطرناک ہے جو عام طور پر دو سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے انہوں نے کہا اگر موسم کی تبدیلی کے سبب ہونے والے فلو کی علامات کو ابتدائی درجے میں ہی شناخت کر لیا جاۓ تو اینٹی وائرس کے استعمال سے علامات کو شدت اختیار کرنے سے پہلے کنٹرول کیا جاسکتا ہے انچارج ٹراما سنٹر ڈاکٹر عابد مجید نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ایسی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوراً ہسپتال تشریف لائیں یا کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں