چشتیاں (رانا کلیم احمد سے ) پنجاب کالج چشتیاں کے طلبا وطالبات نے تعلیمی بورڈ بہاولپور کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں چھ پوزیشن حاصل کرکے سابقہ تعلیمی ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے۔پرنسپل پنجاب کالج چشتیاں پروفیسر سید سہیل احمد نے میڈیا کو بتایا کہ کالج کے 467طلبا وطالبات نے امتحان میں حصہ لیااور ہونہار طالبہ فاطمہ صدیق نے 1154نمبرلے کر پری میڈیکل گرلزگروپ میں اوور آل دوسری پوزیشن ھاصل کی جبکہ حافظ محمد عبداللہ امتیاز نے 1152نمبر لے کر پری میڈیکل بوائز گروپ میں پہلی پوزیشن ھاصل کی ہے،طالب علم روحان 1119نمبر لے کر پری انجنیرنگ بوائز گروپ میں اوور آل تیسری پوزیشن اور طالبہ ایمان نے 1119نمبر لے کر جنرل سائینس گرلز گروپ میں اوور آل دوسری پوزیشن،حافظ محمد عبداللہ امتیاز نے اوورآل تیسری اور فاطمہ صدیق بورڈ میں اوور آل دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کالج کی 29طلبا وطالبات نے 1100سے زائدنمبر،131نے 1000نمبر،172نے اے پلس گریڈ،119نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی ہے اور کالج کا مجموعی طور پر رزلٹ92فیصد رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کالج چشتیاں میں درس وتدریس کے مثالی انتظامات،ر بہترین ڈسپلن اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی بدولت کالج کی فرسٹ ائیر کلاس میں 500،سیکنڈ ائیر کلاس میں 420،کلاس دہم میں 200،کلاس نہم میں 300طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں۔اس موقع پر پنجاب ہائی سکول کے پرنسپل حافظ محمد آصف بھی موجود تھے۔
بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب
فاسٹ فوڈ اور حاملہ خواتین پر اس کے اثرات
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔
عمران خان جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی: وزیراعلی پنجاب مریم نواز
مظفر آباد آزاد کشمیر میں شہدائے اکتوبر 1947 کی یاد میں دعائیہ تقریب
فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
مشہور فلم ایڈیٹر کی لاش برآمد، فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت
لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں3 چھٹیاں ہونے کا امکان ، بڑی خبر
فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان