لاہور: مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اور ایجوکئیر پرائیویٹ لمٹیڈ کے زیر اہتمام تعلیم کارڈ کے اجزاء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں معروف صحافتی ، سماجی شخصیت سمیت ، ماہرین تعلیم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس پر سینیئر صحافی اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سب جو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو تعلیم کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ ساجد خان نے کہا کہ دو کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ساجد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔مہمانان گرامی میں طاہر حمید تنولی، امتیاز اعوان، ثمن راؤ، ڈاکٹر کاشف فراز ، فرخ وڑائچ، مصطفیٰ کمال پاشا اور دیگر بطور مقرر شامل تھے۔
اس موقع پر چیرمین پرسن ایجوکیر کرن چوہدری کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی پی ایف یو سی سیکرٹری اطلاعات وقار اسلم، مریم راشد، ایڈوکیٹ طلحہٰ ملک، نازیہ شاہد،سابق صدر پی ایف یو سی عبد الماجد ملک، احسان خان، فیڈرل یونین آف کالمسٹ ویمن ونگ کی صدر روزینہ فیصل، حسام درانی اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے شہزاد چوہدری اور ایجوکیر کے تعلیم کے فروغ کے لئے عزم کو سراہا اور تعلیم کارڈ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا۔