غیر معیاری بیکری آئٹمز تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری

ساہیوال(ارشدسردارچودھری) فوڈ سیفٹی ٹیم کی محلہ نور پارک میں بیکری پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن،ممنوعہ اجزاء تلف، بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔

غیر معیاری بیکری آئٹمز تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کی محلہ نور پارک میں بیکری پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن،20 درجن سے زائد خراب انڈے، 5 کلو بدبودار انڈوں کی زردی اور ممنوعہ اجزاء تلف، بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔غیر معیاری بیکری آئٹمز تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے محلہ نور پارک میں بیکری پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن کی۔ بیکری مصنوعات کی تیاری کیلیے بدبودار اور خراب انڈوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فوڈ آئٹمز میں کھلے اور مضرصحت رنگ کی ملاوٹ بھی کی جا رہی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے خراب انڈے اور ممنوعہ اجزاء برآمد کرکے موقع پر تلف کردیے۔اس موقع پرڈی جی فوڈ محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں