دیپال پور بار ورکنگ کمیٹی کا پیرامجد حسین شاہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس

دیپال پور(مہربشارت علی سنی سے) دیپال پور بار ورکنگ کمیٹی کا اجلاس امروز مورخہ 03/02/2025 کو کمیٹی روم بارایسوسی ایشن دیپال پورانعقاد پذیر ہواجس کی صدارت پیرامجدحسین شاہ ایڈووکیٹ نے کی ورکنگ کمیٹی کےاجلاس میں دیپال پور بار ایسوسی ایشن سےمتفقہ امیدوار پنجاب بارکونسل نامزدکرنے پر کے عزم کا اعیادہ کیا گیا گزشتہ ورکنگ کمیٹی کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواران پنجاب بار کونسل چوھدری ممتاز خاں پھلروان۔ میاں سجاد احمدوٹو۔سید الطاف شاہ بخاری ۔میاں لطیف جوئیہ ۔نے ورکنگ کمیٹی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئےاپنےبیان حلفی بابت اعتماد بر کمیٹی اور ایک امیدوار نامزد کرنےکااختیاردیا اور ورکنگ کمیٹی نےاس امر کابڑی شدت سےاحساس کیا کہ زیادہ امیدوار کھڑےہونے کی وجہ سےدیپال پوربارگزشتہ ادوارمیں تقریبا 15سال تک بار ایسوسی ایشن پنجاب بارکی نمائندگی سےمحروم رہی ہے مگراس دفعہ ایسانہیں ہوگا ورکنگ کمیٹی اتفاق رائےکےلیےجلد ہی اپنے لائحہ عمل کااعلان کردےگی۔۔۔ورکنگ کمیٹی اجلاس میں معزز ممبران پیر امجد حسین شاہ ایڈووکیٹ، سیداسرارحسن گیلانی ایڈووکیٹ، مرزاسکندرحیات، راو وقاص وحید، راومحمداحمد، ایم اختر قریشی، آفتاب سعید وٹو، شیخ ضیاءالرحمن، چوہدری ارشد اقبال چنڈور، آصف علی واصف، میاں جابر سکھیرا نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں