وائس پرنسپل پروفیسر ذوالفقار علی گجر،پروفیسر فخر حسین اور پروفیسر حسام مجید نے طلباء کو کشمیر کی تاریخ اور بھارتی بربریت کے بارے میں تفصیلی طور پرمعلومات فراہم کیں۔
ساہیوال(ارشدسردارچودھری) گورنمنٹ امامیہ ایسوسی ایٹ کالج ساہیوال میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک مباحثے تقاریر کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط پر اپنے دلائل اور خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ذوالفقار علی گجر، پروفیسر فخر حسین اور پروفیسر حسام مجید نے طلباء کو کشمیر کی تاریخ اور بھارتی بربریت کے بارے میں تفصیلی طور پر معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں ایمان سے اپنے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں کامیابی اور ترقی اُن کے قدم چومتی ہے۔ کشمیر ایسا اہم مسئلہ ہے،جس کو عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر گذشتہ76سالوں سے ظلم و ستم کر رہاہے اور کشمیریوں کی نسل کُشی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب معصوم کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور ان کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر سی ٹی آئی عبد الواسع نے شہدائے کشمیر کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔