سانگھڑ (محمد شریف) انسداد پولیو مہم. ایس ایس پی سانگھڑ نے کیمپس کا دورہ کیا۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ پولیو مہم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے، فیلڈ ورکرز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات۔
سانگھڑ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پولیو اسٹاف کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو کیمپس کو ذاتی طور پر وزٹ کریں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ایس ایس پی سانگھڑ نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کی فیلڈ ٹیموں کو سیکیورٹی کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
