کوٹ نجیب اللہ ھزارہ فورٹ پروڈکشن کی جنرل باڈی کا اعلان کر دیا گیا

کوٹ نجیب اللہ(زبیر بھٹی سے) ھزارہ فورٹ پروڈکشن کی جنرل باڈی کا قیام ،اتفاق رائے سے طے پایا جس میں ملک راشد عرف ملک بابا صدر , نائب صدر حاجی طارق قیوم ،جنرل سیکرٹری منور عباسی ،میڈیا کواڈینٹر قاسم کیانی اور فنانس سیکرٹری چاچا منظور الہی کو مقرر کردیا گیا ،تفصیلات کیمطابق ھری پور ھزارہ فورٹ پروڈکشن پاکستان کی جنرل باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا اور موقع پر عاصم رشید تنولی بانی ھزارہ فورٹ پروڈکشن اور مرکزی چئیرمین عثمان صابر نے ممبران ھزارہ فورٹ پروڈکشن کی اتفاق رائے سے ملک راشد عرف ملک بابا (ایبٹ آباد ) کو صدر اور حاجی طارق قیوم (حویلیاں ) نائب صدر ،منور عباسی جنرل سیکرٹری (ھری پور ) ،چاچا منظور الہی فنانس سیکرٹری اور قاسم کیانی ( کوٹ نجیب اللہ ) کو میڈیا کواڈینٹر منتخب کردیا گیا چاچا منظور الہی کی رہائشگاہ کوٹ نجیب اللہ میں چاچا منظور الہی کی طرف سے دئیے گئے پرتکلف ظہرانے کے بعد میٹنگ کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ممبران اور منتخب عہدے دار پروڈکشن کیساتھ مخلص ہوکر چلیں گے اور پروڈکشن کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے ۔تمام عہدے داروں کی مدت عہدے داری کا دورانیہ تین ماہ تک ہوگا اور ہر تین ماہ بعد کثرت رائے یا ووٹنگ کے ذریعے نئے عہدے داروں کا انتخاب کیا جائے گا اس موقع پر ممبران ھزار فورٹ پروڈکشن ضلع ھری پور پاکستان جانی ملک ، شعیب خان ، عبدالقیوم ھزاروی ، منیب کنگ ، سجاد خوشیا ، اظہر ساقی ،شاہ فیصل ، فرخ ضیاء عالمگیر بالی اور فی میل میں عریشہ ملک ،یاسمین کیانی ،صنم آفرین بھی شامل تھے ۔نونتخب صدر راشد ملک عرف ملک بابا نے کہا کہ میں تمام ممبران اور مرکزی چئیرمین عثمان صابر اور بانی پروڈکشن عاصم رشید تنولی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جہنوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا ،میں انشاءاللہ سب کی امیدوں پر پورا اتروں گا اور پروڈکشن کی ترقی اور کامیابی کیلئے دن رات محنت کروں گا اور نئے ممبران بھی شامل کرنے کی کوشش کرونگا اور آخر میں بانی پروڈکشن عاصم رشید نے کہا کہ ہمارا پروڈکشن بنانے کا مقصد اہنے کلچر کو پروموٹ کرنا اور علاقائی مسائل کو اپنے فن کے ذریعے اجاگر کرنا ہے اور جلد ممبران کی تعداد پوری کرکے مذکورہ پروڈکشن کو پشاور کلچر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ کروایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں