ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرساہیوال شازیہ اقبال کا اعزاز

پنجاب بھر کےڈی اوز میں پہلی پوزیشن حاصل،ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

ساہیوال(ارشد سردارچودھری)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال شازیہ اقبال کا اعزاز،پنجاب بھر کے ڈی اوز میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی،ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا،تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل لٹریسی ڈے 2024کی مرکزی تقریب 90شاہراہ قائداعظم میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے -تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن نوشین عابد،چیئر مین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن مزمل محمود ،اراکین اسمبلی ،سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال ،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خرم شہزاد سمیت پنجاب بھر کے ڈی ای اوز (لٹریسی )،جائیکا نمائندگان اور ٹیچرز نے شرکت کی -محکمہ کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹس ،پراجیکٹس اور کامیابیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پنجاب بھرکے ڈی اوز میں سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال شازیہ اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی جوساہیوال کے لئے اعزاز کی بات ہے-ڈی ای او لٹریسی شازیہ اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یہ سب میری ٹیم کی شب روز محنت کا ثمر ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں