اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق وفاقی حکومت کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ نہیں کیا، جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549 کے تحت پروسیجر کو فالو کیا جائے گا۔عدالت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا اور پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔وفاقی حکومت کے جواب پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔
بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب
فاسٹ فوڈ اور حاملہ خواتین پر اس کے اثرات
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔
عمران خان جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی: وزیراعلی پنجاب مریم نواز
مظفر آباد آزاد کشمیر میں شہدائے اکتوبر 1947 کی یاد میں دعائیہ تقریب
فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
مشہور فلم ایڈیٹر کی لاش برآمد، فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت
لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں3 چھٹیاں ہونے کا امکان ، بڑی خبر
فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان