بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی لیگ کے رہنما اور آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔ شکیب الحسن کے ہوم سیریز کھیلنے کے حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آپریشنز شہریار نفیس نے کہا کہ شکیب الحسن کا ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب
فاسٹ فوڈ اور حاملہ خواتین پر اس کے اثرات
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔
عمران خان جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی: وزیراعلی پنجاب مریم نواز
مظفر آباد آزاد کشمیر میں شہدائے اکتوبر 1947 کی یاد میں دعائیہ تقریب
فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
مشہور فلم ایڈیٹر کی لاش برآمد، فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت
لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں3 چھٹیاں ہونے کا امکان ، بڑی خبر
فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان