لندن: حال ہی میں برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے کسی شخص میں جلد موت کے خطرے کے تدارک کے لیے کتنی ورزشوں کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق میں ہزاروں شرکا کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ روزانہ 30-40 منٹ کی معتدل تا بھرپور ورزش طویل عرصے تک بیٹھنے سے موت کے بڑھتے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر روز 40 منٹ تک اعتدال سے بھرپور شدت والی جسمانی سرگرمی تقریباً 10 گھنٹے تک بیٹھے رہنے کے نقصانات کو متوازن کرسکتی ہے۔ محققین نے اپنے مقالے میں وضاحت کی کہ زیادہ بیٹھے رہنے والے افراد میں تقریباً 30-40 منٹ کی معتدل یا بھرپور شدت والی جسمانی سرگرمیاں کی وجہ سے موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا ہے جتنا ان افراد میں جو زیادہ دیر تک بالکل نہیں بیٹھتے۔
بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب
فاسٹ فوڈ اور حاملہ خواتین پر اس کے اثرات
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔
عمران خان جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی: وزیراعلی پنجاب مریم نواز
مظفر آباد آزاد کشمیر میں شہدائے اکتوبر 1947 کی یاد میں دعائیہ تقریب
فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
مشہور فلم ایڈیٹر کی لاش برآمد، فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت
لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں3 چھٹیاں ہونے کا امکان ، بڑی خبر
فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان