لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے ،میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کاکہناتھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے،بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا،بھارت نے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔ محسن نقوی کاکہناتھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا،میں اب بھی ٹرافی دینے کوتیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں،میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *