لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں متحرک کر دی گئیں۔ 27 اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں کشتیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر گھر گھر پہنچ رہی ہیں۔ فلڈ سروے ٹیمیں موٹر سائیکل اور پیدل بھی سیلاب متاثرین تک پہنچ رہی ہیں۔

فلڈ سروے میں1 لاکھ 62ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ 45,999 مکانات کی تفصیلات بھی درج کر لی گئیں۔ سروے میں 5 لاکھ ایکڑ سے زائد متاثرہ زرعی اراضی کی نشاندہی کی گئی۔ مختلف اضلاع سے فلڈ سروے میں 6921 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات جمع کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *