وزیرآباد(ساجد حسین بٹ) دو سال سے چوری ہوئی موٹر سائیکل تا حال نہ مل سکی،پولیس سے موٹر سائیکل کی بابت جب بھی پوچھا ٹال مٹول سے کام لیا،درجنوں چور پکڑنے اور سینکڑوں موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کی دعویدار پولیس میری موٹر سائیکل برآمد کر ے مقامی دوکاندار و صحافی ملک محمد صفدر اعوان نے سی پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔لاہوری دروازہ کے قریب نجی کاروبار سے منسلک دوکان دار و مقامی سینئر صحافی ملک محمد صفدر اعوان نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکی د ھونکل روڈ پر اللہ جوایا کالونی رہائش گاہ کے باہر سے کھڑی موٹر سائیکل کو نامعلوم چور چرا کر لے گیا سال 2023 میں چوری ہونے والی میری موٹر سائیکل تا حال پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد نے برآمد نہ کی ہے اور آئے روز پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چور گینگ کے پکڑنے اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری موٹر سائیکل برآمد کی جائے اور چور کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے