اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم دورۂ سعودی عرب کےلیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہو گئے ہیں ،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کےلیے روانہ ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *