راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول سٹاف، ایئرچیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل سٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *