کراچی(آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق توقعات کیا ہیں، اور وہ اپنی شادی سے متعلق مداحوں کے چہ مگوئیوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ اس سے متعلق مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دے دیئے۔

روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، دونوں ماضی میں اپنے تعلق اور علیٰحدگی کے باعث خاصی توجہ کا مرکز رہے اور اب ایک بار پھر ان کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں فنکار ایک دوسرے کے لیے اشاروں کنایوں میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ عاصم اظہر کی منگنی ختم ہونے کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں کو ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے بھی دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مداح ان کی شادی کے امکانات پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق تمام سوالات اور افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی افواہوں کے بعد اب تو میں خود بھی شادی کرنے کا سوچنے لگی ہوں اور اگر شادی ہوئی تو میں سادہ تقریب کو ترجیح دوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *