دبئی (حافظ عمران ریاض) چیئرمین SFG گروپ شیخ سید فیاض علی شاہ کی جانب سے پاکستان اور عمان کے فیلڈ ہاکی کے کھلاڑیوں، کوچز اور عہدیداران کے اعزاز میں افطار و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں کمیونٹی ممبران، کھیلوں کے شائقین اور ممتاز معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں کھیلوں، اتحاد اور ثقافتی تبادلے کا جشن منایا گیا۔ عمان ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین مروان الجمعہ اور عمان ہاکی فیڈریشن کے سینئر عہدیداران خصوصی طور پر عمان ہاکی ٹیم کے اراکین کے ہمراہ اس پر وقار تقریب میں شریک ہوئے جس نے پاکستان اور عمان کے مابین ہاکی کے ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ جذبۂ خیر سگالی اور باہمی دوستی کی نمایاں عکاسی کی۔
اس یادگار تقریب نے کھلاڑیوں، عہدیداروں، اور کمیونٹی لیڈروں کو باہمی گفتگو ، تجربات کا اشتراک اور کھیل کے میدان سے باہر تعلقات کو مزید استحکام کو فروغ دیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *