لاہور (نعیم ملک) کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026-2027 خوشگوار اور جمہوری ماحول میں مکمل ہو گئے، جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی رائے کا حق استعمال کیا۔
انتخابات کے نتائج کے مطابق عباد الحق کو صدر، یوسف شاہ کو سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ منیر باجوہ نائب صدر، شکیل سعید سیکرٹری، نعیم ملک نائب صدر (لوئر کورٹس)، جمال الدین جمالی خزانچی منتخب ہوئے۔ اسی طرح عفان ریاض کو سیکرٹری اطلاعات اور اجلال حیدر کو سربراہ ڈیجیٹل میڈیا منتخب کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی حامد نواز نے بطریق احسن انجام دیے، جنہوں نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔ انتخابات کے دوران سینئر صحافی شاہین عتیق، معین اظہر، قمر زمان بھٹی اور وجیہ احمد شیخ بھی موجود رہے اور اس جمہوری عمل کی نگرانی کرتے رہے۔
تقریب میں سینئر رپورٹرز شعیب شاہ، حاجی شہزاد، امریز خان، عامر ریاض، مستحسن شاہ، عمر حیات، فدا حسنین اور عابد خان سمیت دیگر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس کے علاوہ شیخ لطیف، نبیل نقوی، دانش منیر، سرفراز راجہ اور ایان ملک بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔
نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ممبران کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور خلوص نیت سے انجام دیں گے۔
تقریب کے اختتام پر سینئر صحافیوں اور شرکاء نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی ٹیم کورٹ رپورٹرز کے مسائل کے حل اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
