اسلام آباد(آن لائن) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صارفین تک ہرممکن فائدہ منتقل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کر چکے ہیں، اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔علی پرویز ملک نے کہاکہ رواں ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 98.35 سے 91.68 ڈالر رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *