لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاران اور مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کیا اورفتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیاکہ دہشت گردی کو ختم کرنے کامشترکہ عزم غیر متزلزل ہے-

بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، جس میں حکومتی ذرائع کے مطابق 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن ایسے وقت میں کیا گیا جب علاقے میں شدت پسند عناصر کی موجودگی اور سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد انہیں ہدف بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کو کامیاب اور مؤثر قرار دیا. جبکہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو “غیر متزلزل” قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *