بھارت میں نشے میں دھت شخص بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ کر بجلی کی تاروں پر سوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج میں پیش آیا جہاں 11 ہزار وولٹ بجلی کے کھمبے پر ایک نشئی چڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دین دیال نامی شخص نشے کی حالت میں تھا جس کے کھمبے پر چڑھنے کی خبر پھیلتے ہی علاقہ مکین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دین دیال خوش قسمت تھا جیسے ہی بجلی کے کھمبے پر چڑھا تو بجلی منقطع ہوگئی جس سے اس کی جان بچ گئی۔
پولیس کے مطابق شہری پرنیچے آنے کیلئے بہت زور دیا گیا لیکن وہ نہ مانا جس پر محکمہ بجلی سے رابطہ کیا گیا اور ریسکیو آپریشن کے دوران بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے سے منع کیا گیا تاہم بہت کوششوں کے بعد اس شخص کو نیچے اتارا گیا۔
