بھارت نےگزشتہ سال پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران مارے گئے 6 بھارتی فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنی خبر میں کہا کہ حکومت نے سرکاری سطح پر ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے، ان میں بھارتی آرمی کے 5 اور بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ہلاک فوجیوں میں میجر پون کمار، سنیل کمار ، لانس نائیک دنیش کمار، اگنی ویر، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔ بھارت اخبار نے لکھا کہ حکومت نے ہلاک فوجیوں کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر کی ہے۔ ان اہلکاروں کے نام ان ہلاک فوجیوں کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *