بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق بگ باس کناڈا کی کانٹیسٹنٹ کرشی تھاپندا کے بنگلورو میں واقع فلیٹ سے ایک 45 سالہ تاجر کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی شناخت ویشاک کے نام سے ہوئی ہے، جو اداکارہ کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشاک کی لاش 24 جون کی رات بنگلورو کے علاقے راج راجیشوری نگر میں واقع کرشی تھاپندا کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویشاک ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھا اور وہ اکثر کرشی کے فلیٹ آیا جایا کرتا تھا۔ واقعے کے وقت اپارٹمنٹ میں وہ اکیلا موجود تھا۔
