کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار 2 وکلا ادریس اور سلیمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک مقدمہ ختم ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ وہ انصاف کے لیے جدوجہد کرتے ہیں لیکن آج انہیں ہی سزا دی جا رہی ہے۔
