امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کو پولیس افسر بننے کا ڈراما اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اس نے غلطی سے ایک حقیقی پولیس اہلکار کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور خود گرفتار ہو گیا۔ 46 سالہ نادی جباری پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گاڑی میں سرخ اور نیلی ایمرجنسی لائٹس نصب کر رکھی تھیں اور خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا۔

تاہم، جس گاڑی کو اس نے روکنے کی کوشش کی، وہ ایک خفیہ ڈیوٹی پر موجود شیرف ڈپٹی چلا رہا تھا۔ اہلکار نے فوری طور پر دیگر پولیس ٹیموں کو موقع پر طلب کیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق نادی جباری کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی اہلکار بننے اور اسلحہ رکھنے سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ پولیس افسر کا روپ دھارنے کی کوشش کیوں کر رہا تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ 24 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے تھونوتوساسا میں پیش آیا، جو شہر ٹمپا سے تقریباً 15 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *