وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے جس میں 29 میں سے 28 نمونے منفی رپورٹ کے ساتھ آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے بتایا کہ اگست 2023 کے بعد منفی ماحولیاتی نمونوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ ہوئی۔ کراچی ڈویژن میں پولیو وائرس کی گردش میں نمایاں کمی ہوئی اور 12 میں سے 11 ماحولیاتی نمونے پہلی بار منفی آئے۔
سندھ کے دیگر ڈویژنز میں پہلی بار تمام 17 ماحولیاتی نمونے منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سندھ کے 17 ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسدادِ پولیو حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
