اسلام آباد (احسان احمد) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد ادارے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کر دی گئی۔ عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے آج 29 جون 2026 کو انتظامیہ سنبھال لی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے 180 ارب روپے میں ملکیت حاصل کر لی جس میں 55 ارب حکومت پاکستان کو حاصل ہوں گے جبکہ 125 ارب پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *