وفاقی وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اثر ملکی تیل کی قیمتوں پر پڑنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کے دباؤ کو کم اور مجموعی قیمتوں میں استحکام لانےمیں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی کا اثر ملکی تیل کی قیمتوں پر بھی پڑنےکی توقع ہے، مہنگائی کے دباؤ کو کم، مجموعی قیمتوں میں استحکام لانےمیں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، مالی سال 26-2025 میں ملکی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں، مالی سال 26-2025 میں معاشی شرح نمو3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں گزشتہ 4 برسوں میں جی ڈی پی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی اور معیشت کا حجم 452.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
