کالعدم ایکشن کمیٹی کی طرف سے آزاد کشمیر میں شرانگیزی پھیلانے کا ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہو رہا ہے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ نے انتشار پھیلانے کا مذموم ایجنڈا بے نقاب کر دیا۔ لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق کالعدم کمیٹی کے مقامی کارندے سردار آفتاب نے بیرون ملک بیٹھے سرغنہ کو ہجیرہ کے مکمل بند کرنے کی اطلاع دی جبکہ چیٹ میں کمیٹی کے کارندے ریاستی اداروں کی مدد کرنے والوں کے گھروں کو آگ لگانے کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں۔ لیک چیٹ میں بیرون ملک بیٹھا سرغنہ گھروں کو آگ لگانے کے منصوبے کی تائید کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے انتشاری ایجنڈے کے تحت گھروں کو آگ لگا کر الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی مذموم کوشش نظر آرہی ہے۔ لیک چیٹ میں بیرون ملک کا نمبر شامل ہونا انتشاری ایجنڈے میں غیر ملکی آقاوں کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ اختلاف رائے جمہوری حق لیکن انتشار کی ترغیب دینے والے کبھی بھی کشمیری عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *