لندن: عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے نمایاں برتری حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ بدستور کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل رہا۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ مسلسل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔ سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، جس کے باعث یہ فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ فہرست میں متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان تینوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 188 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

تیسرے نمبر پر سویڈن کا پاسپورٹ رہا، جس کے ذریعے 187 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا سفر ممکن ہے۔ چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس کے ذریعے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *