بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر نامعلوم حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب 3:30 بجے کے قریب دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، اس دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد اداکارہ کے گھر کے باہر آتے ہیں جس میں سے ایک شخص نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *