حبیب آباد (نمائندہ خصوصی) جامعہ مسجد عمر آباد میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد بچوں کے درمیان تقریری و دیگر مقابلے بھی ہوئے کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ مسجد عمر آباد میں مسجد انتظامیہ کی جانب سے شاندار محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض قاری تحسین صاحب اور قاری آصف صاحب سر انجام دیے تلاوت قرآن مجید علامہ مولانا اویس رضا نے شرکاء کے دلوں کو روحانی سکون بخشا نعت رسول مقبول سے محفل کی رونق دوبالا ہوئی محفل پاک میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلے ہوئے جسکی صدارت و ججز کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد ،پیر افضل چشتی اور فخر حیات قادری نے سرانجام دئیے ننھے منے بچے محمد قاسم شاہد نے اسماء الحسنٰی سے آغاز کیا اور محفل کے شرکاء کے دلوں کو گرمایا اسکے بعد تقاریر ہوئی کوئز مقابلے ہوئے حفظ والے بچوں نے بھی قرآن مجید سنایا جس میں فیضان افضل ،احمد ریاض ،اذان عمران نے بالترتیب پہلی تین پوزیشنز حاصل کی کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے دعائیہ تقریب میں ملک وقوم کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور علاقے بھر میں مدرسہ جامعتہ الحبیب کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا محفل پاک کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *