کیلڈون، کینیڈا (میاں بلال رضا سے ) آرائیں کونسل کینیڈا کے زیرِ اہتمام 20 ستمبر 2025 کو کینیڈا کے ویلج کیلڈون میں ایک شاندار فیملی میلہ منعقد ہوا۔ بیرسٹر فیصل اور شاہد کے فارم ہاؤس میں ہونے والے اس میلے میں ارائیں برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر موجود چیئرمین ارائیں کونسل کینیڈا، محبوب میاں نے تمام شرکاء، رضاکاروں اور مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے کا مقصد برادری کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا اور اپنی ثقافتی روایات کو زندہ رکھنا ہے۔

میلے میں روایتی ڈھول، موسیقی، رسہ کشی، میوزیکل چیئرز اور فینسی ڈریس جیسے مختلف مقابلے منعقد کیے گئے جس سے شرکاء کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوا۔

تقریب میں یومِ آزادی پاکستان کا جشن بھی منایا گیا، جس کے لیے کیک کاٹا گیا، اور قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی تحائف اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کی خاص بات مہمانانِ خصوصی جناب اصغر قریشی، جو کہ ریاض، سعودی عرب سے تشریف لائے تھے، اور کونسلر ماریو روسو کی موجودگی تھی۔ کونسل کے چیئرمین محبوب میاں نے اپنے خاندان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ میلہ کامیاب ہوا۔

یہ میلہ رنگ، خوشیوں، تفریح اور برادری کے گرم جوش تعلقات کا مظہر تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *