ھارتی شہری نے گزشتہ 3 دہائیوں سے کھانے کے بجائے صرف انجن آئل پی کر زندہ رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر شیموگا سے تعلق رکھنے والے شہری کو ان دنوں اپنی نہایت عجیب و غریب غذائی عادت کے دعوے کے باعث عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ کچھ کھانے کے بجائے مبینہ طور پر روزانہ صرف چائے اور تقریباً 7 سے 8 لیٹر انجن آئل پیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ‘آئل کمار’ کے نام سے مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کمار کو بظاہر ایک بوتل سے سیاہ موٹر آئل پیتا دیکھا گیا، جسے وہ اپنی خوراک قرار دیتا ہے۔
اس پوسٹ کے مطابق یہ شخص گزشتہ 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے اس غیر معمولی خوراک پر زندہ ہے۔
