لاہور(ہیلتھ رپورٹر) پنجاب ڈینٹل اسپتال لاہور کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے دوائیاں، خوراک، صاف پانی اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی چیزیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور ڈاکٹر بخت یاور اور ان کی ٹیم جن میں ڈاکٹر آصف شکور، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر اقصیٰ، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر رباب، ملک ارشد محمود، کاشف شریف سینٹری انسپکٹر نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد میں بھرپور حصہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر بخت یاور کا کہنا تھا پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرتی آفات بلخصوص سیلاب بار بار آتے ہیں۔ بارشوں کے طوفانی سلسلے اور دریاؤں کی طغیانی نہ صرف بستیاں اجاڑ دیتی ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو بے گھر، بے سہارہ اور غموں کا شکار کر دیتی ہے۔ ہر سال یہ مناظر دل دہلا دینے والے ہوتے ہیں کہ کیسے معصوم بچے بچیاں کھلے آسمان تلے سسکتے ہیں۔ لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں
ایسے میں سوال اٹھتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی مدد کون کرے گا۔سیلاب زدگان کی مدد صرف حکومت کی زمہ داری نہیں ہے بلکہ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہےاس وقت سیلاب زدگان کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ ہمارا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ مصیبت میں مبتلا بھائی کی مدد کرو۔
حدیث نبوی صلی علیہ وآلہ وسلم کا مفہوم ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہوسکتی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد دراصل دینی فریضہ ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ فوری امداد کے بعد اصل کام شروع ہوتا ہے گھروں کی تعمیر ،روزگار کی فراہمی اور تعلیم کا سلسلہ بحال کرنا تاکہ متاثرہ افراد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *