مری(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ اپنی زندگی میں اس سے پہلے مری کو اتنا صاف کبھی نہیں دیکھا تھا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ’نوازشریف جب مری آتے ہیں تو ہمیشہ مجھے شاباش دیتے ہیں، خیبرپختونخوا سے مری میں داخل ہوں تو واضح فرق دکھتاہے، ایسا لگتاہے کہ وہ کوئی اورملک ہے اور یہ کوئی اور ملک ۔۔۔ سب کچھ سلیقے سے ہے، چاہے وہ ناریل پانی بیچنے والی ریڑھیاں ہی کیوں نہ ہوں، بازار بھی طریقے سے ہیں، وہ وعدے بھی نبھارہے ہیں جو مری سے کیے بھی نہیں تھے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف اگر کوئی جرم ہوگا تو مریم نواز اسے چھوڑے گی نہیں، مریم نواز پنجاب کو خواتین کیلئے محفوظ تر بنائے گی، خالی اعلانات کرنا تو بہت آسان ہے، اس میں صرف زبان ہلانی پڑتی ہے۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت نے جو وعدے کیے، نہ صرف پورے کیے بلکہ بڑھ کر پورے کیے۔ آج، اللہ کے فضل سے، صرف ایک برس میں پنجاب میں ایسے ہسپتال قائم ہو چکے ہیں اور وہاں ایسا علاج ہو رہا ہے جو پورے پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بہت جلد راولپنڈی سے مری ٹرین سروس کا آغاز کیا جارہا ہے، لوگوں کو اپنی گاڑیوں پرنہیں آنا پڑیگا،مری کیلئے پندرہ گرین بسیں لائی جارہی ہیں، گرین بسیں آنے کے بعد طلبا، بزرگوں، خواتین، سپیشل افراد اس پر فری سفرکرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خالی اعلانات کرنا تو بہت آسان ہے، اس میں صرف زبان ہلانی پڑتی ہے۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت نے جو وعدے کیے، نہ صرف پورے کیے بلکہ بڑھ کر پورے کیے۔ آج، اللہ کے فضل سے، صرف ایک برس میں پنجاب میں ایسے ہسپتال قائم ہو چکے ہیں اور وہاں ایسا علاج ہو رہا ہے جو پورے پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں.