کراچی (۔ سوھنا پاکستان رپورٹ)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی ملاقات
معاونِ خصوصی سید قاسم نوید اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی ملاقات میں موجود ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو
یورپین یونین کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے، سفیر ریمونڈاس کاروبلس ۔یورپین سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سید مراد علی شاہ ۔یورپین وفد کی آمد سے سندھ میں سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
کربل، گرینائٹ اور دیگر بیش قیمتی پتھروں کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو
وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کاموں سے متعلق گفتگو
یورپی یونین نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھرپور تعاون کیا، سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ نے یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہوئے مزید شراکت داری کی خواہش کا اظہار۔سندھ حکومت اور یورپی یونین کے درمیان سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال ۔ملاقات میں تعلیم، صحت اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامز پر بھی بات چیت ۔سندھ امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اعتبار سے ہمیشہ وسیع القلب رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
دنیا میں مذہب، فرقوں اور قومیتوں کی بنیاد پر مسائل پیدا ہوئے، لیکن ان کا اثر سندھ میں نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ واحد صوبہ ہے جہاں عام انتخابات میں جنرل نشتوں پر اقلیتی برادری کے لوگ مقابلہ کرتے ہیں، مراد علی شاہ
یورپی یونین سفیر کا سندھ میں ترقیاتی اقدامات میں دلچسپی کا اظہار۔سندھ اور یورپی یونین نے باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
