پتوکی (عبدالرزاق چاند)
گاڑی میں ڈیزل ڈلوا کر بغیر ادائیگی کئے کار سواروں کا فرار ہونے کا معاملہ .کھوکھر فلنگ اسٹیشن حبیب آباد سے گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کر فرار ہونے والا شخص محکمہ پولیس کا ملازم نکلا گزشتہ روز ملزم پیٹرول ڈلوا کر فرار ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر پکڑا گیا جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا تھا ملزمان نے گاڑی میں رکھی خالی کینیوں میں ڈیزل بھی ڈلوایا تھا ملزم کی شناخت عاصم یعقوب کے نام سے ہوئی ہے ملزمان نے شام کے بھٹیاں اور لاہور کے پمپوں پر بھی وارداتیں کی تھیں وارداتوں کی فوٹیج اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان کی گاڑی سے مختلف نمبروں کی پلیٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں ملزمان الگ الگ وارداتوں میں گاڑی کی نمبر پلیٹیں تبدیل کرتے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *