بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجود جائیدادوں کی چھان بین کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیے۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
مراسلے میں علیمہ خان کی پنجاب بھر میں جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے۔
علیمہ خان کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔
