لاہور (آن لائن) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ترجمان کے مطابق انہوں نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی دیکھ بھال، پروٹوکولز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب کی شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں تھانوں اور خدمت مراکز کی مینٹینس، صفائی ستھرائی، ساز و سامان کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس سٹیشنز، خدمت مراکز آئی ٹی سسٹم فنکشنل، عملے کی بائیو میٹرک حاضری ، ریکارڈ محفوظ بنائیں۔آئی جی پنجاب کی ٹریفک لائسنسنگ اینڈ ڈرائیونگ سنٹرز میں شہریوں کے لئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور شہریوں کو ترمیم شدہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے مہم میں تیزی لائیں۔
