لاہور (نوید انجم مغل) تاجکستان کے اعلی سطحی وفد نے شالامار باغ کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ کلچرل فیسٹیول میں شرکت کی۔ شالامار باغ پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفد نے شالامار باغ کی تاریخی اہمیت، مغلیہ طرزِ تعمیر اور ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
کلچرل فیسٹیول میں پاکستان اور تاجکستان کی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جنہیں وفد نے سراہا۔
تاجک وفد کے اراکین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے معزز مہمانوں کو تاریخی شہر لاہور امد پر خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
