مانانوالہ(شہزاد شاہین سے)نوجوان کسی بھی قوم کے شاندار مستقبل کے ضامن ھوتے ھیں،ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ہم انہیں مہذب اور محب وطن شہری بنا سکتے ہیں،ہمارے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہیں ایک اچھا استاد نکھار کر سامنے لا سکتا ھے۔ان خیالات کا اظہار رانا شاہد صادق ڈائریکٹر نیشنل اسلامیہ ماڈل سکول مانانوالہ نے سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج, مسلم لیگ ن کی صوبائی رہنما بینش قمر ڈار،سینیئر صحافی حبیب اللہ نعیمی،شہزاد شاہین،علی عزیز خلجی،رانا عدنان شاہد،میاں محمد آصف شاہین،رانا مدثر رحمان،سید علی عباس گیلانی،ارشد جاوید بھٹی,میاں منور،چوہدری انور،چوہدری ماجد بھٹی،خلیل احمد سجاد،معروف ماہر تعلیم رانا عدنان مصطفی،ایس ایچ او مانانوالہ محمد جمشید،معروف سماجی شخصیت میاں وقار ظفر اور وکلاء،سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب میں سکول کے بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے زبردست انداز میں سراہا۔رانا شاہد صادق نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں ماضی کی نسبت شرح خواندگی میں اضافہ ھوا ھے مگر آج بھی اکثر لوگ اپنے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں غفلت کا شکار ہیں،موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں دلچسپی دکھاتے ہوئے بہت سے اقدامات کیئے ھیں تاہم ابھی بھی بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ہم حکومت پنجاب اور ای ڈی او ایجوکیشن شیخوپورہ کی ہدایت کے مطابق طلباء کی معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہیں اور مستقبل میں بھی اس کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن “تعلیم سب کے لئیے” کے مطابق ہم طلباء کو بہت ساری سہولیات فراہم کر رھے ھیں۔سکول کی عمارت کو مکمل ڈینگی فری بنانے کے ساتھ ساتھ حفظانِ صحت کے دیگر اصولوں پر بھی سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ھے۔انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت و لگن سے طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رھے ھیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارے کا رزلٹ علاقے بھر میں نمایاں ھوتا ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ایک استاد طلباء کے اچھے مستقبل کے لئیے محنت و لگن سے کام کرتا ھے اسی طرح والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ھے کہ وہ بچوں کو بروقت سکول بھیجیں اور سکول انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کریں،موجودہ حکومت بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے دن رات کوشاں ھے اس لئیے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ سب بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *