نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایم ایس دھونی کو ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کے تحت لگائے گئے کیمروں سے مانیٹر کیا گیا جہاں وہ رہائش گاہ کے قریب گاڑی تیز رفتاری سے بھگاتے ہوئے پائے گئے۔
میڈیا رپور ٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سابق کرکٹر کو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ایک ہزار بھارتی روپے کا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔
رپور ٹس میں بتایا گیا ہے اس سے قبل دھونی کو جھارکھنڈ اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ نے رانچی میں رہائشی پلاٹ کے مبینہ غلط استعمال پر نوٹس جاری کیا تھا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رہائشی پراپرٹی تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔
