چشتیاں ( رانا کلیم احمد سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور عالمِ اسلام کے عظیم لیڈر شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع بہاولنگر کے زیرِ اہتمام ایک پُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی تفصیلات
گزشتہ روز ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پیر عادل چشتی کی رہائش گاہ واقع شریف کوٹ پر دوپہر 3 بجے ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قائدِ عوام کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کے صدر ملک محمد سلیم تھے۔ تقریب میں ضلع بھر سے پیپلز پارٹی اور یوتھ آرگنائزیشن کے جیالوں، عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے محبوب لیڈر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ:”شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور پسے ہوئے طبقات کو زبان دی، ان کا مشن آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور شہید قائد کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔_

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *