خانیوال (نامہ نگار) محترمہ فرزانہ نائیک چیرمین ہلالِ احمر پاکستان کی ہدایات پر ہلالِ احمر پاکستان نیشنل ہیڈ کوارٹر کی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے تحصیل جلالپور، ضلع ملتان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر مائیگریشن اینڈ ڈسپلیسمنٹ رضا حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ اینڈ والنٹیئر مصباح مشتاق، پروگرام منیجر (اینٹیسیپیٹری ایکشن) سحر مقبول اور سوشل میڈیا آفیسر عروسہ رشید شامل تھے۔ ٹیم نے آٹھ رضاکاروں کے ہمراہ بستی بہاران اور غازی پور میں متاثرہ خاندانوں میں خوراک اور صاف پانی تقسیم کیا۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ آئندہ کے امدادی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ تاکہ سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کا عمل بلا تاخیر جاری رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *