منڈی احمد آباد (اصغر علی رحمانی) منڈی احمد آباد کے گاؤں اٹاری میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال ڈویژن محترمہ اسماء نورین نے فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری کادورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اوکاڑہ اشتیاق احمد خان، سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال ملک عبداللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل اوکاڑہ چوہدری ابرار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل رینالہ محترمہ شگفتہ یاسمین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل دیپالپور فخر حیات وٹو بھی موجود تھے

فلڈ ریلیف کیمپ پر عوامی فلاحی سوسائٹی بصیرپور، اے ایم ویلفیئر سوسائٹی رینالہ خورد اور جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن دیپالپور کے اشتراک 150متاثرین سیلاب کیلئے کھانا ، راشن ، کپڑے،کھجوریں،چنے،بسکٹ اور منرل واٹر ضلعی انتظامیہ اے ڈی سی آر اوکاڑہ جناب محمد شجاعین واصطو، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور جناب فیصل ولید سومرو، اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر ارحم نذیر کے مشاورت سے ریسکیو کے نوجوانوں کی کشتیوں کے ذریعہ متاثرہ علاقوں ناصرکے، سنگراواں والی ، مجاہدکے اور سانڈرکے میں جا کر متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے . اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال ڈویژن محترمہ اسماء نورین نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت کے وزیر سہیل شوکت بٹ صاحب کے حکم کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال ڈویژن محترمہ اسماء نورین نے چیرمین عوامی فلاحی سوسائٹی بصیرپور محمد اکرم معظم،صدر اے ایم ویلفیئر سوسائٹی رینالہ خورد غلام مرتضٰی قادری اور صدر جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن دیپالپور علی احمد کی سیلاب متاثرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *