اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق آف گرڈ سولر صارفین کے لیے کسی قسم کے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ایسے صارفین نیشنل گرڈ سے منسلک ہی نہیں ہوتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آف گرڈ صارف نہ تو نیٹ میٹرنگ اور نہ ہی نیٹ بلنگ کیٹیگری میں آتا ہے، اس لیے اس پر موجودہ ریگولیٹری لائسنسنگ کا اطلاق نہیں ہوتا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق آف گرڈ سولر صارفین کے لیے پہلے بھی کوئی لائسنس لازمی نہیں تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی نئی تجویز زیرِ غور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *