کمانڈنٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج، شیخوپورہ، ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی کی خصوصی ہدایت پر ٹریننگ کالج کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کی جانب سے پی ٹی سی ایل سنٹر لاہور میں ایک جامع اور مؤثر روڈ سیفٹی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
لاہور ( رانا شہزاد چیف رپورٹر) ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق، اس بریفنگ سیشن میں مجموعی طور پر 650 افسران نے شرکت کی، جن میں سے 50 شرکاء نے ہال میں موجود ہو کر جبکہ 600 افسران نے ملک بھر سے آن لائن شرکت کی۔
یہ سیشن پی ٹی سی ایل ہیڈ آفس کی درخواست پر اس کے خصوصی ٹریننگ ویک کے سلسلے میں منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد شہریوں میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنا اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا تھا۔
سیشن کے دوران شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے سیشن کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام میں روڈ سیفٹی شعور بیدار کرنے کے لیے ایسے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔ سید عمران احمد
